ورلڈ کبڈی لیگ کے تیسرے مرحلے میں شرکت کیلئے لاہور لائنز (آج) بھارت روانہ ہوگی

Published on September 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

777
لاہور (یو این پی) ورلڈ کبڈی لیگ کے تیسرے مرحلے میں شرکت کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز (آج) ہفتہ کو کپتان بابر وسیم کی کپتانی میں بھارت روانہ ہوگی۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈی جی عثمان انور کا کہنا ہے کہ لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے تیسرے مرحلے میں اپنا پہلا میچ7ستمبر کو معروف گلوکار یویوہنی سنگھ کی ٹیم یویو ٹائیگرز کیخلاف لدھیانہ میں کھیلے گی ، ہماری ٹیم پرعزم ہے انشاء اللہ کامیابی کے ساتھ واپس وطن لوٹیں گے، اس سے قبل لاہور لائنز نے چار میچز میں سے تین جیتے ہیں، لیگ میں اس وقت لاہور لائنز پوائنٹس کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، ہم نے اپنی خامیوں پر قابو پایا ہے ، ہمارے کھلاڑی جیت کیلئے پر امید ہیں ۔لاہور لائنز کے مینجروقاص اکبر نے بتایا کہ ہماری ٹیم کا مورال اس وقت بہت ہائی ہے، ٹیم نے پہلے دو مرحلوں میں انتہائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، کھلاڑیوں نے دوسرے مرحلے کے بعد کافی ٹف ٹریننگ کی ہے اور انشاء اللہ تیسرے مرحلے میں بھی کامیابیاں سمیٹیں گے،انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کبڈی لیگ میں اس وقت بھارتی اداکار اکشے کمار کی ٹیم خالصہ واریئرز 8پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز کے6اور بھارتی گلوکار یویوہنی سنگھ کی ٹیم یویوٹائیگرز بھی 6پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے، پنجاب تھنڈر کے4اور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کی ٹیم یونائیٹڈ سنگھز کے بھی 4پوائنٹس ہیں، رائل کنگز اور وینکوور لائنز کے 2،2پوائنٹس ہیں، کیلیفورنیا ایگلز لیگ میں ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes