ٹھٹھہ میں کافی عرصے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی رجسٹریشن کی جا رہی ہے

Published on February 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنٖڈ) ٹھٹھہ میں کافی عرصے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی رجسٹریشن کی جا رہی ہے، جس میں جن خواتین کے نام کاٹے گئے تھے، ان کی یونین سطح پر دوبارہ رجسٹریشن کی جا رہی ہے، جس میں نادرا کا عملہ کا میونسپل کمیٹی میں خواتین کی رجسٹریشن کر رہا ہے۔ جہاں روزانہ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک 400 سے 500 غریب خواتین جو غربت کا شکار ہیں بغیر رجسٹریشن کے واپس چلی جاتی ہیں۔ نادرا کا متکبر عملہ آئے روز کوئی نہ کوئی بہانہ بناتا ہے کہ ہمارا سسٹم فنی خرابی کی وجہ سے کام نہیں کر رہا یا سست چل رہا ہے، جبکہ نادرا کا عملہ میونسپل آفس میں آپس میں اندرونی باتیں کر رہا ہوتا ہے۔ رجسٹریشن کے لیے آنے وا عورتوں نےبتایا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر دور دور سے کرایہ بھر کے یہاں سروے کے لیے آتے ہیں لیکن آٹھ دس گھنٹے پریشان ہوکر واپس چلی جاتی ہیں، يہ کیسا سروے ہے؟ اس موقع پرانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹہ کے جنرل سیکريٹری ارشاد علی گندرو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹہ کے عوام کو گمراہ کرنے کا یہ طریقہ بند کیا جائے۔ نواز شریف کے دور کی طرح گھر گھر سروے کیا جائے۔ باپردہ اور باعزت خواتین کو نادرا آفس کے سامنے سڑکوں پر گھنٹوں گزارنے سے بچایا جائے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے رہنما نے میڈم شازیہ مری اور نادرا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹھٹہ سمیت پورے سندھ میں گھر گھر سروے کا عمل شروع کیا جائے اور خواتین کو باعزت طریقے سے ان کے حقوق دلائے جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes