حکومت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے،خواجہ سعد رفیق

Published on September 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

1111
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اپنی پارٹی میں بادشاہ کی طرح کا رویہ دکھا رہے ہیں جو دیگر سیاسی رہنماؤں کے نکتہ نظر کو سننا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نظریاتی اختلافات کے باعث پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی کو پارٹی سے بے دخل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ہمیشہ پارٹی رہنماؤں کے تحفظات کو سنتے اور انہیں دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog