عمران عباس پنجابی فلم میں ڈیبیو کرنے کو تیار

Published on February 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

لاہور(یواین پی )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ میں ڈیبیو کرنے کو تیار ہیں، انہوں نے فلم کا ٹیزر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران عباس نے اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم کی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے پہلے یو ایس-انڈو پروڈکشن کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہوں۔انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ میری فلم ’جی وی سوہنیا جی‘ رواں سال 6 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی‘۔واضح رہے کہ اس فلم میں اداکار عمران عباس کے مد مقابل سمی چاہل مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ اداکار عمران عباس اس سے قبل بالی ووڈ فلم ’اے دل ہے مشکل ‘ میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں جو 2016 میں ریلیز کی گئی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے بالی ووڈ اسٹار بپاشا باسو کے ساتھ فلم (Creature 3D) میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔پاکستانی اداکار عمران عباس کو پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی بےحد پسند کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes