نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا پارٹی صدر بنانے کی سرگرمیاں تیز ،قومی اسمبلی کا اجلاس 2اکتوبر کو بلا لیا گیا

Published on September 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا پارٹی صدر بنانے کی سرگرمیاں تیز کردی گئیں قومی اسمبلی کا اجلاس 4اکتوبر کو شیڈولڈ تھا جو اب 2اکتوبر کو بلا لیا گیاہے ،اس اجلاس میں الیکشن بل 2017 منظور کیا جائے گا ۔الیکشن بل2017قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اسی دن صدر ممنون حسین کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ادھر قومی اسمبلی کے بعد ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 3اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے ۔جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ الیکشن بل 2017پہلے ہی سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا،اس بل کی شق نمبر 203 میں یہ کہا گیا تھا کہ کوئی بھی شخص جو سرکاری ملازم نہ ہو وہ نہ صرف سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے بلکہ اس کا صدر بھی بن سکتا ہے۔شق 203 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی ترمیم صرف ایک ووٹ سے مسترد کردی گئی، ترمیم کے حق میں 37 ووٹ پڑے جبکہ 38 سینیٹرز نے اس ترمیم کی مخالفت میں رائے دی جس کے بعد نااہل قراردیئے گئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔اس سے پہلے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 میں یہ واضح طور پر کہا گیا تھا کہ کوئی بھی ایسا شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا جب تک وہ رکن قومی اسمبلی بننے کی اہلیت نہ رکھتا ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy