ڈاکو دس لاکھ نقدی پانچ تولہ طلائی زیورات اور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار

Published on February 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

فاروق آباد(یواین پی) تھانہ صدر کے نواحی علاقے گاؤں چنبل میں ڈکیت گینگ نے شہری کے گھر کو لوٹ لیا ڈاکو دس لاکھ نقدی پانچ تولہ طلائی زیورات اور جہیز کا سامان بھی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں مسلح ملزمان اھل خانہ کو یرغمال بناکر چار گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے شہری رفیق کے مطابق دن رات محنت کرکے دو بیٹیوں کا جہیز بنایا تھا ظالموں نے سب کچھ لوٹ لیا بیٹیوں کی چند روز بعد بارات آنی ہے اب جہیز کیسے بنے گا ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئیں وارداتیں پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes