آزاد کشمیر میں حالیہ بلدیاتی انتخابات بلا شبہ حکومت آزاد کشمیر بڑا کارنامہ ہے راجہ رضوان نصیب

Published on January 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حالیہ بلدیاتی انتخابات بلا شبہ حکومت آزاد کشمیر بڑا کارنامہ ہے لوکل سطح پر اقتدار منتقل ہونے سے گلی،محلوں اور گاوں گاوں کے مسائل حل ہونگے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور کامیابی بھی حاصل کی ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ان کا عوامی خدمت سے سرشار ہو کر الیکشن میں حصہ لینا ریاست کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے پڑھے لکھے نوجوان ہی ملک و قوم کے حالات بدل سکتے ہیں آزاد کشمیر میں کامیاب اور پر امن بلدیاتی انتخابات کروانے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کامیابی حاصل کرنے والے امیدواران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes