سعودی عرب، گاڑی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا پاکستانی گرفتار

Published on August 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

ریاض(یواین پی) سعودی عرب کے صوبے قصیم میں پولیس نے اس شخص کی شناخت کر لی جو ایک وڈیو کلپ میں خاتون کو ہراس کا نشانہ بناتے ہوئے دکھائی دے رہا تھا۔ مذکورہ خاتون اس شخص کی گاڑی میں موجود تھی۔اس دوران وہ خاتون کو غیر اخلاقی اور آداب کے منافی حرکات کے ذریعے ہراساں کرتا رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صوبے کی پولیس کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل بدر السحیبانی کے مطابق ملزم کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ عمر کی چوتھی دہائی میں ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ضابے کی ابتدائی کارروائی مکمل کی گئی۔ بعد ازاں اسے سرکاری استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog