پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غفلت، مضر صحت اشیاء بنانے والے کارخانے پھر سے کھل گئے

Published on February 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

فاروق آباد (یواین پی) فاروق آباد میں مضر صحت اشیاء بنانے والے کارخانے پھر سے کھل گئے پنجاب فوڈ اتھارٹی منظر عام سے غائب معصوم بچے کھانے پینے کی ناقص اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں فاروق آباد میں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی غفلت کے باعث جگہ جگہ غیر میعاری گولیاں ٹافیاں لال ٹانگری پاپڑ کیچب لاہوری پورا بنانے والے جعلی کارخانے قائم ہیں جہاں صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات کے ساتھ ساتھ کھانے کی چیزوں میں ناقص گھی زائد المیعاد گلوکوز اور خطرناک قسم کے کیمیکل استعمال کئے جارہے ہیں جبکہ مزکورہ کارخانوں سے بنی اشیاء شہر کی چھوٹی بڑی تمام دوکانوں پر فروخت ہو رہی ہیں جنہیں کھا کر چھوٹے بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں مگر کارخانہ مالکان کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی دراصل دوکاندا اور کارخانہ مالکان بھاری پیسوں کے عوض بچوں میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes