یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی کمشنر سلوت سعید

Published on February 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)کمشنر سلوت سعید نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ میں ملوث ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں تاکہ کسی کو کسانوں کا استحصال کرنے کی جرات نہ ہو۔انہوں نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے محکمہ زراعت توسیع سے ڈویژن بھر میں کھادوں کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور زراعت افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیلرز کا سٹاک چیک کریں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کا قبلہ درست کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ کیا گیا کھاد کا سٹاک فوری قبضہ میں لیں اور مقررہ نرخوں پر فروخت کرائیں۔انہوں نے ڈائریکٹر زراعت سے کہا کہ وہ روزانہ کی کارروائی رپورٹ سے انہیں آگاہ رکھیں اور کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصرسے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔کمشنر نے ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھی ذمہ دارانہ عملدرآمد کا حکم دیا اورکہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہیے۔انہوں نے مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کے نرخ ناموں کی موجودگی اور مقررہ قیمتوں پر اشیاءکی فروخت یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن طارق محمود،ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید،ڈی او انڈسٹریز محمد عرفان ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog