عمران خان کے بعد طاہر القادری کا بھی انقلاب دھرنا دوسرے شہروں میں منتقل کر نے کا اعلان

Published on October 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

2
ابھی خونی انقلاب کو روک رکھا ہے درمیان سے ہٹ گیا تو کوئی نہیں روک سکے گا،سربراہ عوامی تحریک
دھرنے کی وجہ سے حکمرانوں کی بولیاں بھی بدل گئی ہیں، بلاول معافی مانگ رہے ہیں ، خورشید شاہ مڈٹرم الیکشن کی باتیں کررہے ہیں
اسلام آباد (یو این پی)عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے انقلاب دھرنا دوسرے شہروں میں بھی دینے کا اعلان کر دیا،انہوں نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے حکمرانوں کی بولیاں بدل گئیں۔ ابھی خونی انقلاب کو روک رکھا ہے درمیان سے ہٹ گیا تو کوئی نہیں روک سکے گا،دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں انقلاب لانے کے لیے وہ شہر شہر گاؤں گاؤں جائیں گے شہریوں کو گھروں سے نکال کر انقلاب مارچ کا حصہ بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے حکمرانوں کی بولیاں بھی بدل گئی ہیں، بلاول کارکنوں سے معافی مانگ رہے ہیں ، خورشید شاہ بھی مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے لگے ہیں۔ شہبازشریف کہتے ہیں غریب کو انصاف نہ ملا تو خونی انقلاب آئیگا، طاہر القادری نے کہا کہ ابھی انھوں نے خونی انقلاب کو روک رکھا ہے مگر جس دن کارکنوں کو اجازت دے دی تو خونی انقلاب کوئی نہیں روک سکے گا، عوامی تحریک کے قائد نے کہا کہ ابھی تو دھرنا صرف اسلام آباد میں ہے جب وہ قافلہ لیکر دوسرے شہروں میں جائیں گے تو پھر دھرنا باقاعدہ تحریک بن جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题