ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

Published on June 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) حکومت کے بروقت اقدامات اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے ثمرات، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.0 پر آ گئی- تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدام سے کورونا وائرس کی شرح3.0 فیصد تک گر گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ کورونا کی شرح تین اشاریہ ایک فیصد تک گرگئی اور یہ اب تک کی وبا کے دوران سب سے کم شرح ہے۔انہوں نے لکھا کہ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد47ہزار764ہے،خوشی ہے پاکستان کورونا وبا سے نمٹتے ہوئے کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب ملک مین کورونا کیسز کی کمی کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے۔اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے، اور این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں آج سے ملک کے تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题