حالیہ منی بجٹ اور مہنگائی نے عوام کوذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، ڈاکٹر عبدالحق انصاری

Published on February 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے سے عوامی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید اضافہ ہوگا
تلونڈی بھنڈراں (یو این پی)سرپرست ڈسٹرکٹ میڈیا کلب نارووال، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع نارووال اور ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالحق انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ منی بجٹ اور مہنگائی نے عوام کوذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، دووقت کی روٹی کیلئے پریشان افرادکو مزید آزمائشوں میں ڈالنا ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے سے عوامی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید اضافہ ہوگا، بجلی،گیس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل و حسن سے مالامال ہے۔حکمران قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کے بجائے امدادکے محتاج رہے۔قرض لینے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا جس سے عام شہری براہ راست بری طرح متاثرہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرایمان داری،دیانتداری سے قدرتی وسائل کو استعمال میں لایاجائے توہمیں کسی سے قرض مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی پوری توجہ ملکی وسائل کواستعمال کرنے پرمرکوزہونی چاہیے اگرہم ملکی وسائل کو بروئے کارلاناچاہیں توبلوچستان میں اتنے معدنی ذخائر ہیں جس کا تصوربھی نہیں کیاجاسکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes