پنجاب حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کے جواقدامات کئے وہ قابل تعریف ہیں لبنٰی ریحان

Published on October 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 798)      No Comments

lubna
راوالپنڈی (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خادم اعلٰی پنجاب کی قیادت میں پنجاب حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں جو قابل تعریف ہیں۔ اور ان اقدامات کی بدولت خواتین کے مسائل میں خاطر خواہ کمی آرہی ہے اور زیادہ سے زیادہ خواتین مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہیں پنجاب حکومت کے ان اقدامات میں خواتین کیلئے ورکنگ وویمن انڈومنٹ فنڈ کا قیام، فیملی کورٹس کمپلیکس بنانے کا پروگرام، سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ 5% سے 15%کرنا، خواتین کیلئے ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 3 سال کا اضافہ پنجاب حکومت کے تحت کام کرنے والے تمام فیصلہ ساز بورڈ اور کمپنیوں میں خواتین کو 33% نمائندگی کا فیصلہ، قانون سازی کے ذریعے خواتین کا وراثت میں یقینی حصہ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ورکنگ ہوسٹلز کا قیام، 2016 میں تحفظ نسواں ایکٹ، جنوبی ایشیاء میں پہلی مرتبہ عورتوں کو تشدد سے تحفظ دینے کیلئے سنٹر کا قیام اور وویمن آن ویل پروجیکٹ قابل ذکر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے خواتین کا با اختیار ہونا بہت ضروری ہے اور بلا شبہ پنجاب حکومت کے یہ اقدامات خواتین کی ترقی اور ان کو بااختیار بنانے کیلئے اہم اقدام ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme