پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے رکنیت سازی کے لیے پتوکی میں کیمپ لگالیا

Published on February 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

پتوکی (یواین پی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے رکنیت سازی کے لیے پتوکی میں کیمپ لگالیا ہے جہاں شہری ممبر سازی حاصل کرنے کے لیے جوق آرہے ہیں،پاکستان مرکزی لیگ کے عہدید ران کی جانب سے پتوکی میں ممبر سازی کے حوالے سے کیمپ لگا دیا گیا ہے جہاں نوجوان اور بزرگ افراد رکنیت حاصل کرنے کے لیے آرہے ہیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستا ن مرکزی مسلم لیگ ٹکٹ ہولصر عبدالرشید محسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک نئی قیادت کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے پتوکی کے شہریوں سے اپیل کی کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں رکنیت سازی کی مہم 28فروری تک جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes