چیف جسٹس ثاقب نثار نے شریف خاندان کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی چیمبر اپیل مسترد کردی

Published on February 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)چیف جسٹس آف پاکستان نے شریف خاندان کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی چیمبر اپیل مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسز یکجا کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے تھے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواست بحالی کی اپیل پر چیمبر میں سماعت کی، شریف فیملی کی جانب سے ایڈووکیٹ عائشہ حامد پیش ہوئیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے چیمبراپیل خارج کرکے رجسٹرارآفس کے اعتراضات برقراررکھے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی شریف فیملی کی جانب سے نظرثانی کی اپیل دائر کی گئی تھی جو عدالت نے مستردکر دی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes