کمرشل ایریا کو فول پروف بنانے کے لئے تاجروں کے تعاون کی ضرورت ہے ڈی ایس پی ڈسکہ

Published on May 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

daska pic 28-05-14
ڈسکہ(یواین پی)علاقہ میں امن و اماں کے سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ کے تاجروں اور ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ انجینیررانا زاہد حسین کی ملاقات جس میں شہر بھر کی تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی تاجروں سے خطاب کر تے ہو ئے ڈی ایس پی ڈسکہ نے کہا کہ کمرشل ایریا کو فول پروف بنانے کے لئے تاجروں کے تعاون کی ضرورت ہے اور شہر بھر کے کمرشل ایریا میں سیکورٹی کیمرے نصب کیئے جائیں گے جن کا ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پی آفس میں ہو گا 24گھنٹے شہر کی نگرانی کی جائے گی تا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے ،چوری ڈکیتی پر قابو پایا جاسکے انہوں نے کہا کہ تمام مارکیٹ اور بازاروں میں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز تعینات کیئے جائیں جنہیں اسلحہ رکھنے کے سرٹیفیکیٹ جاری کریں گے صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد اشرف نے ڈی ایس پی انجینئر رانا زاہد حسین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کر ائی علاوہ ازیں ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ انجینئر رانا زاہد حسین نے اپنے آفس میں صحافیوں سے ایک تعارفی میٹنگ بھی کی جس میں انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy