جرمن آرمی پاک فوج کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے: عاصم باجوہ

Published on June 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

06
لاہور(یو این پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورہ جرمنی کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جرمنی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ جرمن آرمی دہشت گردی کے خلاف پاک آرمی کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن آرمی چیف جلد ہی پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme