کمشنر سلوت سعیدکی طرف سے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن طارق محمود کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Published on March 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کمشنر سلوت سعیدکی طرف سے فیصل آباد سے ٹرانسفر ہونے والے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن طارق محمود کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر نے ٹرانسفر ہونے والے ایڈیشنل کمشنر کو یادگاری شیلڈاور تحائف پیش کئے۔ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق خان نیازی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورخان نیازی،ایڈیشنل کمشنر آصف حیات، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق گوندل،جاوید باجوہ اور دیگر افسران وسٹاف ممبران بھی شریک تھے۔کمشنر نے کہا کہ ٹرانسفر و پوسٹنگ سرکاری ملازمت کا حصہ ہے۔انہوں نے ایڈیشنل کمشنر کی محکمانہ کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں نئی پوسٹنگ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ طارق محمود منجھے ہوئے سینئر آفیسر ہیں جنہوں نے کمشنر آفس کی نیک نامی میں ہمیشہ جاندار کردار اداکیا اور مشکل سے مشکل اسائنمنٹ وسرکاری اہداف کے حصول کے لئے ہمہ وقت کمربستہ رہے ان کی کمی محسوس ہوگی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن بھی اسی سپرٹ سے محکمانہ امور انجام دیں گے۔ایڈیشنل کمشنر ریونیو ودیگر افسران نے ٹرانسفر ہونے والے ایڈیشنل کمشنر کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ٹرانسفر ہونے والے ایڈیشنل کمشنر نے کمشنر سلوت سعید اور ساتھی افسران وماتحت سٹاف کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ کمشنر کی ولولہ انگیز قیادت میں ان کی زیر نگرانی مختصر دورانیہ کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جو مستقبل میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس کی کارکردگی کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہمہ وقت کوشش رہی۔انہوں اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کرنے پرکمشنر سمیت ڈویژنل افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题