نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد میں 36 ویں کامن گروپ کے زیر تربیت افسران کی ملاقات

Published on March 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کمشنر سلوت سعید سے مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد میں 36 ویں کامن گروپ کے زیر تربیت افسران نے ملاقات کی۔کمشنر نے افسران کی ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈویژن کے تاریخی وجغرافیائی،صنعتی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔انہوں نے ڈویژن میں عوامی بہبود کے اقدامات اور علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے جشن بہاراں کی جاری تقریبات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مردم وخانہ شماری کی جاری مہم کی مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ ڈویژن میں صفائی کا اعلی ترین معیار قائم کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیر تربیت افسران فیلڈ وزٹس کو ترجیح دیں۔فیلڈ میں عوامی مسائل سے آگاہی اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے ایجوکیشن وہیلتھ میں اصلاحات،دفتری امور کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کے لئے قابل رسائی رہنے کے لئے کئے جانے والے عملی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے زیر تربیت افسران کے گروپ لیڈر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔افسران نے معلوماتی بریفنگ کو سراہا اور کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme