فاروق آباد، قتل کی لرذہ خیز وارداتیں پانچ افراد قتل جبکہ دو افراد شدید زخمی

Published on March 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

فاروق آباد(یواین پی) فاروق آباد میں یکے بعد دیگر ے قتل کی لرذہ خیز وارداتیں ایک گھنٹے میں تین مقامات پر پانچ افراد قتل جبکہ دو کو شدید زخمی کر دیاگیا مقتولین کا قاتل ایک ہی نکلا فاروق آباد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ تاجر سمیت پانچ افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دی ذرائع کے مطابق پہلی واردات میں تنویر نامی شخص نے معمولی رنجش پر گن مین سے رائفل چھین کر مل مالک نذیر ہاشمی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ دوسری واردات میں ملزم نے اپنی بیوی سمیت دو معصوم بچوں کو اندھی گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا تیسری واردات میں مسلح ملزم مکان مالک کی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد موقعہ سے فرار ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مفرور ملزم تنویر حسین کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes