القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام عالمی تصوف کانفرنس

Published on March 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام 8-9 مارچ 2023ء کو پہلی دوروزہ عالمی تصوف کانفرنس کا اہتمام بڑے منظم انداز میں کیا گیا۔جس کا عنوان “عصرِ حاضر میں تصوف کی ضرورت و اہمیت ” تھا اور اس کا مقصد حقیقی تصوف کے احیاء کی علمی و عملی کوشش تھا۔شعبہ اسلامیات جامعہ القادر سوھاوہ کے چئیرمین ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری کی کوششوں سے اس کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس کانفرنس میں خصوصی طور سابق وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر نور الحق قادری، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی پروفیسر محمد ضیاء الحق،مالدیپ نیشنل یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر محمد مرسلین،دربار عالیہ امیر ملت کے سجادہ نشین پیر منور علی شاہ جماعتی،کنگ سعود یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زید ملک ،چئیرمین شعبہ اسلامیات محی الدین اسلامک یونیورسٹی نیریاں شریف ڈاکٹر عبد الحمید عباسی،ڈائریکٹر ادارہ تصوف و عرفانیات بہاؤالدین زکریا یونورسٹی ملتان ڈاکٹر عبد القدوس صہیب،چئیرمین صوفی فکر انٹر نیشنل پیر ظہیر عباس قادری الرفاعی،چئیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی،معروف مصنف و سابق چئیرمین شعبہ اسلامیات پروفیسرڈاکٹر محمد امین،روحانی اسکالر دیوان فرحت حسین شاہ ،چئیرمین شعبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹر عبد العزیز ساحر،سابق ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹئیل لینگویجز،جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید سلطان شاہ اور خانقاہ تزکیہ اسلام آباد سے پیر سید شبیر کاکا خیل نے شرکت فرمائی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کی جامعات سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس،چئیرمین شعبہ اسلامیات،اسسٹنٹ ،ایسوسی ایٹ و پروفیسر صاحبان کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی و ایم فل محقیقین نے اس میں شرکت فرمائی۔ملک عزیز کی بڑی جامعات جیسے جامعہ کراچی،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،بحریہ یونیورسٹی،یونیورسٹی آف لاہور،یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ،جامعہ سیالکوٹ،جامعہ گجرات،پنجاب یونیورسٹی،جی سی یونیورسٹی لاہور و فیصل آباد، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی،محی الدین اسلامک یونیورسٹی کشمیر،یونیورسٹی آف ایجوکیشن،یونیرسٹی آف سرگودھا،گیریثرن یونیورسٹی ، ٹیکسلا یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز و مختلف درگاہوںو خانقاہوں ،کالجزاور مدارس کی طرف سے نمائندگی شامل رہی۔اس کانفرنس کے انعقا د میں القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ ،سوھاوہ کے ایزیگٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد الرحمٰن صاحب ،دیگر انتظامیہ اور شعبہ اسلامیات کے تمام فیکلٹی ممبران نے کاوشیں کی اور اس کو کامیاب بنایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题