ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

Published on March 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ۔اس موقع پر انہوں نے سبزیوں و پھلوں کے نرخ اور ان کی کوالٹی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے گراں فروشی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو ہدائیت کی کہ سبزی منڈی اور اور عام مارکیٹ میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں کی لسٹ ہر دکان پر موجو د ہونی چاہیے اور افسران و عملہ اس پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے سبزی منڈی میں قائم کسان پلیٹ فارم کا بھی دورہ کیا اور سبزی منڈی میں خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور کوالٹی بارے بھی دریافت کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题