فیصل آباد سمیت پنجاب میں جماعت اسلامی بھرپور طریقہ سے انتخابات میں حصہ لے گی؛امیرجماعت اسلامی

Published on March 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)امیرجماعت اسلامی سر اج الحق کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت پنجاب میں جماعت اسلامی بھرپور طریقہ سے انتخابات میں حصہ لے گی پنجاب بھر میں جماعت اسلامی کے امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔قوم کو ایسی دیانت دارقیادت دیں گے جو ملک کی قسمت بدل دے گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی ذمہ داران،زونل امراء،جنرل سیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری شیخ محمدمشتاق بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام ہی آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے کوشاں ہے اور ساری جدوجہد کا مقصد عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہے۔عوام نے جو توقعات اور امیدیں وابستہ کی تھیں وہ مایوسی میں بدل گئی ہیں۔ خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات ملک میں حالات کی سنگینی اور حکمرانوں سے ناامیدی اور مایوسی کے آئینہ دار ہیں جماعت اسلامی ظلم و جبر اور استحصال کے اس نظام کو بدلنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر ایک نئے عزم کے ساتھ قومی وقار کو بحال کرنے اور ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا چاہتی ہے، پاکستان گھمبیر مسائل سے دوچار ہے، ملکی مسائل کے حل، ترقی، امن اور خوشحالی کے لئے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے، ملک میں قیادت کا ایک خلا پیدا ہوچکا ہے جسے صرف جماعت اسلامی پر کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر کسی کے دامن پر بددیانتی،کرپشن اور اقرباء پروری کا کوئی داغ نہیں، جماعت اسلامی نے اپنے کردار اور عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہی اس ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog