صوبائی اسمبلی پنجاب کے عام انتخابات کیلئے فیصل آباد کے 21 حلقوں سے 1124 امیدوارں کوکاغذات نامزدگی جاری

Published on March 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments
 فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)صوبائی اسمبلی پنجاب کے30 اپریل کو منعقد ہونیوالے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند فیصل آباد کے 21 حلقوں سے 1124 امیدوارں کوکاغذات نامزدگی فارم جاری کردیئے گئے ہیں جن میں سے 15 مارچ بروز بدھ تک658 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کے پاس جمع کروادیئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصل آباد کے ترجمان نے   بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو منعقد ہونیوالے عام انتخابات کے موقع پر فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 فیصل آبادI سے لیکر پی پی 117 فیصل آبادXXI تک کے 21 حلقوں میں الیکشن منعقد ہورہا ہے جس کیلئے 21 ریٹرننگ اور 42 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 15 مارچ بروز بدھ تک مذکورہ 21 حلقوں کیلئے کل 1124 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں جن میں سے 658 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم جمع بھی کروادیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 16 مارچ بروز جمعرات تک توسیع کردی ہے لہٰذا اب امیدواروں سے کاغذات نامزدگی فارمز کی وصولی کا سلسلہ 16 مارچ بروز جمعرات شام 4 بجے تک جاری رکھا جا ئے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes