کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا مسئلہ کا واحد حل ہے، سید فخر امام

Published on June 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments


اسلام آباد: (یواین پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے واشگاف الفاظ میں اس بات اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلہ کے حل کے سلسلے میں اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا مسئلہ کا واحد حل ہے۔پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے واشگاف الفاظ میں اس بات اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلہ کے حل کے سلسلے میں اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا مسئلہ کا واحد حل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ بھی کشمیری عوام کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس سلسلے میں پوری کشمیر کمیٹی کے تمام ارکان پر عزم ہیں اور کشمیریوں کی آواز دنیا کے تمام فورمز پر بھرپور انداز میں پیش کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کہ ملک میں معاشی استحکام خارجہ پالیسی کے لئے مضبوط بنیادیں فراہم کرتا ہے، لہذا ہمیں قومی سیاست میں سنجیدگی اور متانت سے ایسے تمام اقدامات کرنے چاہیں جس سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے اور ملک میں اقتصادی ترقی کی راہیں کھل سکیں۔وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان نے اپنی وزارت کی کارکردگی اور چند ماہ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا ذکر کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy