نامور مصنف فرزانہ ناز انتقال کر گئیں

Published on April 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی )وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے قومی کتاب میلے میں اسٹیج سے گرنے والی مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں۔رپورٹس کے مطابق فرزانہ ناز پاک چائینہ فرینڈ شپ ہال میں کتاب میلے کی اختتامی تقریب میں موجود تھیں، جہاں وہ اسٹیج سے 12 فٹ کی اونچائی سے نیچے گر گئیں۔ اس کے نتیجے میں ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں شفاء انٹر نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فرزانہ ناز کے فیس بک پیج پر بھی ان کے لیے دعا کی اپیل کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme