ملکی حالات کے پس منظر،پی ٹی آئی نے 22 جون کا جلسہ منسوخ کر دیا

Published on June 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

22اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، وفاقی حکومت شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے فنڈز خیبرپختونخوا حکومت کو فوری طور پر فراہم کرے، ملکی حالات کے پس منظر میں 22 جون کو بہاولپور میں ہونے والے جلسے کو منسوخ کر دیا ہے، پی ٹی آئی شمالی وزیرستان کے آپریشن پر حکومت اور فوج کی حمایت کرے گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شاہ محمود قریشی نے شیری مزاری اور دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کے پس منظر میں 22 جون کو بہاولپور میں ہونے والے جلسے کو منسوخ کر دیا ہے، پی ٹی آئی شمالی وزیرستان کے آپریشن پر حکومت اور فوج کی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ طاہر القادری اور شیخ رشید دونوں کی الگ الگ جماعتیں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پنجاب حکومت کو پولیس کے رویے پر نوٹس لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کو مالی و سیکورٹی وسائل فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک شمالی وزیرستان سے 70 ہزار آئی ڈی پیز نقل مکانی کر کے صوبہ کے پی کے میں آ چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes