ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کیخلاف ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری

Published on September 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

077
کراچی(یو این پی) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجادعلی شاہ کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر ڈی جی رینجرز کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ پیر کو ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کیخلاف ان کی اہلیہ زرین حسین کی درخواست کی سماعت نہ ہوسکی۔ زرین حسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری غیرقانونی ہے، وہ شوگر اور بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں، اس لئے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ تاہم وکلا کی ہڑتال کے باعث زرین حسین کی درخواست کی سماعت نہ ہوسکی اور عدالت نے ڈی جی رینجرز کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر عاصم حسین پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی ہیں، انہیں 26 اگست کو سادہ لباس اہلکاروں نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں شریک تھے، جس کے ایک روز بعد انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog