فیصل آباد سمیت ڈویژن بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت سستی اشیا کی فراہمی کا آغاز

Published on March 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومتی ہدایات کی روشنی میں بدھ کے روز سے فیصل آباد سمیت ڈویژن بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت سستی اشیا کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت،آٹے، گھی،چینی،چاول،کوکنگ آئل سمیت 19اشیا پر خصوصی رعائت فراہم کی جائے گی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ حکومت رمضان المبارک کے مقدس موقع پر شہریوں کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا آغاز کر چکی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ماہ صیام کی فیوض و برکات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کے زیر اہتمام رمضان ریلیف پیکیج کو ٹارگٹڈ اور نان ٹارگٹڈ سبسڈی میں تقسیم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک تمام رجسٹرڈ کارڈ ہولڈرز کو 10کلو گرام وزنی آٹے کا تھیلا 400 روپے میں،ایک کلو چینی 70روپے میں، ایک کلو گھی کا پیکٹ300روپے میں فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ دوسری جانب عام شہریوں کو ریلیف دینے کی خاطر 10کلو گرام وزنی آٹے کا تھیلا 648روپے،چینی ایک کلو 91 روپے، گھی ایک کلو گرام پیکٹ 490روپے میں فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ چاول پر 20روپے کلو، کوکنگ آئل پر 25روپے فی لیٹر اور ہر قسم کی دالوں پر 20روپے فی کلو رعائت دی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ بیسن اور کھجور کے نرخوں میں 50 روپے فی کلو،چائے کے نرخ میں 100روپے کلو اور دودھ کے ریٹس میں 30روپے فی لیٹر بھی کمی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ اشیا وافر مقدار میں دستیاب ہوں گی لہٰذا تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق ہی اشیائے خوردو نوش خرید کریں اور بلا جواز اضافی خریداری اور انہیں سٹور کرنے سے گریز کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme