دی لرننگ سکول اینڈ کالج پر لگنے والے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں چیئرمین ڈاکٹر نور اختر

Published on May 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

GH
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار دی لرننگ سکول اینڈ کالج کے چیئرمین ڈاکٹر نور اختر نے یواین این پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ زرد صحافتی عناصر ہمیں جان بوجھ کر بدنام اور بلیک میل کرنا چاہتے ہیں اور یہ سراسر ناانصافی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مار نہیں پیار کے سلوگن نے بچوں کی تربیت اور تعلیم کا بیڑا غرق کردیا ہے ہمارے ادارے میں ڈسپلن پر کوئی کمپرومائیز نہیں ہو سکتا سب بچوں کے لیے مساوی قانو ن ہے انہوں نے پیشہ ور صحافی حضرات اور اداروں سے اپیل کی کہ ایسے عناصر جو صحافت کا لبادہ اوڑھ دوسروں کی عزتوں کو نیلام کرتے ہیں انکو اپنی صفوں سے نکال دیں

راجہ جنگ ستر ہزار کی آبادی والے قصبے کی صفائی کے لیے صرف 14بندے علاقہ دوزخ کا منظر پیش کرنے لگا
راجہ جنگ(مہر سلطان سے )تفصیلات کے مطابق تحصیل قصور کے قصبے راجہ جنگ میں بنیادی سہولیات ناپید صفائی کانظام افرادی قوت کی کمی کے باعث انتہائی ابتری کا شکار ہے اس قصبے کی آبادی اس وقت ستر ہزار کے قریب ہے مگر اس کی صفائی کے لیے صرف چودہ بندے ہیں جسکی بناء پر علاقہ مکین گندگی میں رہنے پر مجبور ہیں اور موزی بیماریاں بھی اپنے عروج پر ہیں اندرون اور بیرون قصبے کی آبادی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگنے کے باعث سیورج کا پانی گلیوں میں چل رہا ہے اس حوالے سے جب سی۔ او۔ یونٹ راجہ جنگ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بارہا دفعہ اعلیٰ حکام کو آگاہ کر چکے ہیں مگر ابھی تک ہمیں کوئی افرادی قوت نہیں ملی ہے جسکی بناء پر ہم سارے شہر کی صفائی کرنے سے قاصر ہیں جبکہ دوسری طرف عوام کا کہنا ہے کہ جو بندے ہیں وہ بھی صرف اپنے پسند کے چوہدریوں کے محلوں کی صفائی کرتے ہیں باقی عام عوام کی نہیں سنتے ہیں مزید یہ کہ ٹی ۔ایم۔او ،ایڈمنسٹریٹر، ڈی سی او قصور اور سیکرٹری بلدیات کو آگاہ کرنے کے باوجود آج تک کسی نے اس معاملے کو حل کرنا مناسب نہیں سمجھا ہے سیاسی و سماجی اور عوام کی اکثریت نے خادم اعلیٰ پنجاب سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ یا تو ہمیں پاکستان سے نکال دیں یا ہمیں اس عذاب سے نجات دلائیں ۔منتخب عوامی نمائنیدے جو کہ دوسری بار منتخب ہو چکے ہیں وہ بھی اس مسلے پر کچھ پیشرفت نہیں کرواسکے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy