آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو پاکستان بحران سے بچ جاتا، صدر مملکت

Published on February 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان بحران سے بچ جاتا۔اپنے ٹویٹ میں انہوں ںے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے لیے ‘ہماری’ طویل جدوجہد کو یاد رکھیں، ای وی ایم میں کاغذی بیلٹ تھے جنہیں ہاتھ سے گنا جاسکتا تھا (جیسا کہ آج کل کیا جا رہا ہے)، الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں ایک سادہ الیکٹرانک کیلکولیٹر/کاؤنٹر بھی تھا جو ہر ووٹ ڈالنے کی لیے دبائے جانے والے بٹن کو ساتھ ساتھ گن سکتا تھا۔صدر مملکت نے کہا کہ ہر اُمیدوار کا رزلٹ پول ختم ہونے کے پانچ منٹ کے اندر دستیاب ہوتا اور پرنٹ بھی ہوجاتا، ہماری یہ تمام جدوجہد، جس کے لیے ایوان صدر میں 50 سے زائد میٹنگ ہوئیں ناکام گئی۔انہوں ںے مزید کہا کہ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题