حکومت پنجاب کا کسان دوست اقدام، پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری

Published on April 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کسان دوست اقدام کے تحت 36 کروڑ روپے کی لاگت سے پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس منصوبہ کے تحت رجسٹرڈ نرسریوں کو جدید شیڈ / ٹنل اور نرسری آلات کیلئے منتخب رجسٹرڈ نرسری مالکان کو 3 لاکھ روپے فی نرسری فراہم کیے جائیں گے اور رجسٹرڈ نرسری مالکان کو سرکاری جرم پلازم یونٹ سے چشمہ اور قلمیں فراہم کی جائیں گی۔منتخب18 اضلاع کے رجسٹرڈ خواہشمند نرسری مالکان 16 اپریل 2023 تک درخواستیں ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) یا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (ہارٹیکلچر)، ڈائریکٹر زراعت ہارٹیکلچر (توسیع) کے دفاتر میں جمع کرائیں۔ حکومتی منصوبے سے مستفید ہونے کیلئے ضروری ہے کہ نرسری میں کم از کم تین سال سے پھلدار پودوں کی افزائش کا کام جاری ہو۔نرسری میں تمام بنیادی سہولیات سکرین ہاؤس، گرین شیڈ، پانی کی فراہمی، بڈنگ میٹریل، اوزار اور ماہر لیبر موجود ہو۔نرسری میں پھلوں کے پودے (نرسری) پیدا کرنے اور بروقت فراہمی کی صلاحیت موجود ہو۔مقامی جرم پلازم یونٹ سے رابطہ میں ہوں اور وہاں سے چشمہ /قلم حاصل کرتے ہوں۔ہر ضلع کے نرسری مالکان کی درخواست کی درخواست علیحدہ ہوگی۔یکم جنوری 2020 سے رجسٹرڈ نرسریاں قرعہ اندازی میں شامل ہوں گی جبکہ تمام سرکاری ادارے رجسٹرڈ نرسریوں سے پودے خریدنے کے پابند ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog