وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت فاٹا اوربلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس

Published on May 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

33
اسلام آباد ۔۔۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت فاٹا اوربلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ، وزیراعظم کے سیکرٹری جاوید اسلم اور ایڈیشنل سیکرٹری فواد حسن فواد نے شرکت کی۔ وزیرداخلہ نے اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر ریپڈ رسپانس فورسز کو عمل میں لانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کو سراہا جس سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog