تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے بچوں کو قطرے پلا کر کیا

Published on February 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 680)      No Comments

شیخوپورہ (یوا ین پی) حکو مت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر 12فروری سے ضلع شیخوپورہ میں شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول ارائیاں میں بچے کو قطرے پلا کر کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیگٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید گورائیہ ،چیف ایگزیگٹو آفیسر ایجوکیشن مقصود احمد سیان ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد ورک کے علاوہ ضلع بھر کے دیگر افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے اس موقع پر کہا کے 12 فروری سے شروع ہونے والی 3 روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 6 لاکھ سے 15 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سرپرائز وزٹ کیے جائیں گے جس کے لیے انتظامی افسرا ن اور محکمہ ہیلتھ کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر روٹری کلب کی خدمات کو بھی سراہا جو پولیو مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy