نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

Published on April 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

لاہور(یواین پی)نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے وائٹ بال اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر کو جگہ ملی ہے، ریزرو کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر کے نام شامل ہیں۔
ٹی ٹوینٹی کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog