بورے والا،حوالات میں بند ملزمان نے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو زخمی کرلیا، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار معطل

Published on May 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 673)      No Comments

55
بورے والا… تھانہ گگومنڈی کی حوالات میں بجلی کی تاریں چوری کرنے والے نامزد ملزم نے پولیس تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر تیز دھار آلے سے اپناہاتھ کاٹ کر بازو سے الگ کر دیا جبکہ دوسرے ملزم نے بھی خود کو لہو لہان کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گگومنڈی پولیس نے25مئی کو نواحی گاؤں102ای بی کے رہائشی غلام مصطفےٰ اور لیاقت علی جوئیہ کو بجلی کی تاریں چوری کرنے پر گرفتار کیا اوردونوں ملزمان سے تاروں کی برآمدگی کے لیے ان پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔ انکی ڈیو ٹی پر ما مورکانسٹیبل محمد مشتاق کو اونگھ آئی تو دونوں ملزمان نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے خود کو زخمی کرلیا۔اس دوران ایک ملزم غلام مصطفےٰ کا ہاتھ کٹ کر بازو سے الگ ہو گیا جبکہ دوسرے ملزم لیاقت علی نے بھی خود کو لہو لہان کر لیا،شورسن کر ڈیوٹی محرر شوکت نعیم اور کانسٹیبل نے حوالات میں جا کر دیکھا تو دونوں ملزمان زخمی پڑے تھے جبکہ ایک ملزم غلام مصطفےٰ کا ہاتھ بازو سے الگ ہو چکا تھا۔ واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گگومنڈی محمد اسلم چیمہ موقع پرپہنچے اور غلام مصطفےٰ کو ہاتھ سمیت بہاولپور منتقل کر دیا اور لیاقت علی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ۔ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے موقع پر پہنچ کر اس واقعہ کے ذمہ دار محرر نعیم شوکت اورکانسٹیبل مشتاق کو قرار د یکر انہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں ریجنل پولیس افسر ملتان امجد جاوید سلیمی نے ایس ایچ او گگو منڈی سمیت پانچ پولیس افسران کو تھانہ گگو منڈی میں دو ملزمان کی طرف سے مبینہ طور پر اپنے ہاتھ کاٹنے پر معطل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق آر پی او ملتان امجد جاوید سلیمی ، ایس ایس پی کرائم برانچ ملتان کامران عادل کے ہمراہ تھانہ گگومنڈی پہنچے اور واقعہ کی انکوائری کرنے کے بعد انہوں نے تھانہ گگو منڈی کے ایس ایچ او محمد اسلم چیمہ ،سب انسپکٹر نوید احمد ،محرر محمد افضل ،نائب محرر نعیم شوکت اور کانسٹیبل مشتا ق احمد کو فور ی طور پر معطل کر دیا اور ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر کی سخت سرزنش کی۔ اعلیٰ افسران اس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme