فیصل آبادجی سی یونیورسٹی کچرے سے انرجی پیدا کرے گی ڈاکٹر شہزاد چٹھہ

Published on April 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

یونیورسٹی میں کچرے سے انرجی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام جلد شروع ہو گا
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبادکے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لینکیجز اور سکاٹ لینڈ گلاسکو کونسل کے اشتراک سے گھریلو کچرا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام جلد شروع ہو گا۔ کوڑا کرکٹ سے انرجی پیدا کرنے کے حوالے سے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل لینکیجز پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی شاہد چٹھہ اور سکاٹ لینڈ میں نیبرہوہڈ کوآرڈینیٹر میاں عمران مسعود کے مابین دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ جس میں بیرون ممالک کی طرز پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں بھی کوڑے سے انرجی پیدا کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد چٹھہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی آئے دن بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر گورنمنٹ سیکٹر میں کوڑا سے بجلی پیدا کر کے سرکاری خزانہ پر بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ عمران مسعود پاکستانی نژاد یو کے نیشنل ہیں، وہ سکاٹ لینڈ میں ڈومیسٹک ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ملاقات میں پاکستان کے انرجی کے مسائل، وسائل اور تعلیمی نظام پر بھی گفتگو ہوئی۔ میاں عمران مسعود نے کچرے سے انرجی کی پیداوار اور ملک میں توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں دونوں اطراف سے باہمی یادداشت پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر شہزاد چٹھہ نے عمران مسعود کے تعاون کو سراہا اور ترقی یافتہ ممالک کے تعلیمی اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے اور معیار تعلیم کو بلند کرنے کے حوالے سے عزم اور خواہش کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes