کالا پل ٹیکسلا کے نیچے گدھے زبح کرنے والے دو افراد باپ بیٹا رنگ ہاتھوں گرفتار

Published on January 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,155)      No Comments

pic gadha taxila
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی )شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے کالا پل ٹیکسلا کے نیچے گدھے زبح کرنے والے دو افراد باپ بیٹا کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ گدھوں کی کھال کاٹ کر مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں ، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ گدھوں کو کاٹ کر انکا گوشت مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے ،اطلاع پر ویٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی،اور زبح شدہ گدھوں کا معائنہ کیا،تفصیلات کے مطابق چند لوگ ٹیکسلا کال پل کے نیچے گدھوں کو زبح کرنے میں مصروف تھے موقع پر پانچ گدھے موجود تھے جسے شہریوں نے دیکھ لیا واقعہ کی اطلاع پولیس تھانہ ٹیکسلا کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر دو افراد جو رشتہ میں باپ بیٹا تھے محمد رزاق ولد عبدالکریم ساکن واہ کینٹ اور محمد یاسر ولد محمد رزاق کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور گدھوں سے اتارنے والی کھال اور زبح کرنے والے آلات بھی قبضے میں لے لئے، خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی،لوگ کالا پل پر اکھٹا ہونا شروع ہوگئے ،ملزمان کے مطابق انھوں نے پانچ گدھے ٹیکسلامنڈی سے بعوض اٹھارہ ہزار کے خریدے تھے،جبکہ انکی کھال اتار کر ہم فروخت کرتے ہیں،جس سے فی کھال ہمیں پانچ ہزار روپے ملتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ مذکورہ کھالوں کے جوتے تیار ہوتے ہیں،ادہر ٹیکسلا ماس ویکسین کمپین کا عملہ ویٹر نری ڈاکٹرز ، ڈاکٹر احمد مونس جیلانی ، ڈاکٹر غلام رضا اپنے عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچے اور زبح شدہ گدھوں کا معائنہ کیا،زیر حراست ملزمان جو رشتہ میں باپ بیٹا ہیں کے متعلق پولسی مذید تفتیش کر رہی ہے تاہم ابھی تک دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا،ادہر دوران تفتیش اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ قبل ازیں اسی قسم کا ایک واقعہ واہ کینٹ کے علاقہ نیو سٹی میں بھی پیش آیا تھا مگر گدھے زبح کرنے والے موقع سے فارر ہوگئے تھے گرفتار ملزمان نے نیو سٹی واقعہ کا بھی اعتراف کرلیا ،بتایا جاتا ہے کہ یہ گروہ کافی عرصہ سے واہ کینٹ ٹیکسلا میں گدھوں کے گوشت کی فروخت کا مذموم دھندہ کر رہے ہیں جنہیں پولیس کو تلاش تھی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes