معروف اداکار و ہدایتکار ضیاء محی الدین انتقال کر گئے

Published on February 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

کراچی (یوا ین پی)پاکستان شوبز کے لیجنڈری اداکار و ہدایتکار ضیاء محی الدین انتقال کر گئےممتاز اداکار، ٹی وی میزبان اور معروف ہدایتکار ضیاء محی الدین طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ لیجنڈری اداکار نے کیریئر کے آغاز میں تھیٹر اور اسٹیج پر پرفارم کیا، انہوں نے 1953 سے 1956 کے دوران رائیل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ لندن سے تربیت حاصل کی۔لیجنڈ ضیاء محی الدین نے ٹی وی اور فلموں کے لئے لاتعداد پرفارمنسز دیں، ضیاء محی الدین کو 2003 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔2012 میں صدرِ پاکستان نے انہیں ہلالِ امتیاز سے نوازا جبکہ 2017 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ضیاء محی الدین کے والد کو پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اورمکالمہ نگار ہونے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ ضیاء محی الدین نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے قیام سے ادارے کی صدارت سنبھال رکھی تھی۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے معروف اداکار ہدایت کار اور میزبان ضیاء محی الدین کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاء محی الدین نے اپنی محنت سے فن کے مختلف شعبوں میں نام کمایا ضیاء محی الدین کا انتقال فن و ثقافت کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ضیاء محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy