Latest News
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ

پھل کی مکھی کے کنٹرول کیلئے باغبان فیرومون ٹریپس کا استعمال کریں۔محکمہ زراعت پنجاب


اوکاڑہ(یواین پی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ پھل کی مکھی کے میزبان پودوں میں امرود، آم، لوکاٹ، جامن، ترشاوہ اور آڑو وغیرہ شامل ہیں۔ پھل کی مکھی اپنی افزائش نسل پھل کے اندر ہی رہ کر کرتی ہے اور بڑی ہو کر پھل سے زمین میں داخل ہوجاتی ہے اور پیوپے کی شکل میں زمین میں رہتی ہے پھر خول اتار کر پروانے کی صورت میں زمین سے باہر آکر نر اور مادہ ملاپ کرتے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں پھل کی مکھی کی چار اقسام پائی جاتی ہیں اوریئنٹل پھل کی مکھی،آڑو کی مکھی،خربوزہ کی مکھی اوربیر کی مکھی۔تمام مکھیوں کا دوران زندگی تقریباً ایک جیسا ہوتا ہے۔ ماہ اپریل سے نومبر تک ان کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ مادہ مکھی ملاپ کے بعد پھر پھل کے اندر انڈے دیتی ہے اور اپنی افزائش نسل جاری رکھتی ہے۔ باغبان نر مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے میتھائل یوجینال کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ پھل کی مکھی کے لئے بے حد کشش رکھتا ہے۔ فیرومون پھندے کے استعمال سے پھلوں کے باغات میں پھل کی مکھی کے طریقہ انسداد کو بہتر بنایا گیا ہے جو نر کیڑے کے انسداد کا بہترین علاج ہے۔ فیرومون محلول میتھائل، یوجینال اور میلاتھیان سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس محلول میں ڈبو کر پلاسٹک کے گول پھندے میں ڈال دیا جاتا ہے جس کی شرح 6 پھندہ فی ایکڑ ہوتی ہے۔ اس سے کاشتکاروں کیلئے پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے زہروں کا استعمال بھی 80 سے 90 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ پٹ سن کی بوریوں کو شیرے میں بھگو کر ان کے اوپر تھوڑی مقدار میں ٹرائی کلوروفان کا دھوڑا کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ باغات میں گرے ہوئے خراب پھل گڑھا کھود کر زمین میں دبا دیں اورچنائی کے بعد پھل کو 60منٹ کیلئے 5 فیصد نمک کے محلول میں رکھیں جس سے پھل کی مکھی کے انڈے مر جائیں گے اور پھل کو بعد میں اچھی طرح صاف کرلیں۔ پھل کی مکھی کے کنٹرول کے لئے دیگر میزبان پودوں، سبزیوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی اس کا تدارک یقینی بنائیں۔

0 Comments

Please solve this simple math problem to verify you are human.

Post Column