اوکاڑہ، پیٹرول پمپ کے شیڈ کولگنےوالی آگ پربروقت قابو پاکر بڑی تباہی سے بچا لیاگیا

Published on April 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ریسکیو 1122 نے پیٹرول پمپ کے شیڈ کولگنےوالی آگ پربروقت قابو پاکر پٹرول پمپ اور ملحقہ آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق یم اےجناح روڈ پرواقع پی ایس اوپیٹرول پمپ کے شیڈکو آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو فائر فائٹرز نے پندرہ منٹوں میں فائر فائٹنگ کر کے آگ پر قابو پاتے ہوئے پٹرول پمپ اور ملحقہ آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق آگ شیڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی بتائی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题