طیبہ گل کیس، عمران کو آج انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم

Published on April 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)طیبہ گل کیس میں اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان، سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم اعظم خان اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تینوں کو آج انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا، افسران ان مقامات سے ثبوت جمع کریں گے جہاں طیبہ گل کو رکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت ون لاہور کے جج نے انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کر رکھا ہے، احتساب عدالت نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes