نواز شریف نے نئے وزیراعظم کیلئے 3 نام پیش کر دیے

Published on December 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

کراچی(یواین پی) نواز شریف نے نئے وزیراعظم کیلئے 3 نام پیش کر دیے،۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ نبیل گبول کا دعویٰ ہے کہ اب ن لیگ، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان آپس میں نہیں لڑیں گے۔ تینوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب مل کر حکومت کریں گے، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف مل کر 10 سال حکومت کریں گے۔نواز شریف کی پیش کش کے حوالے سے نبیل گبول کا کہنا ہے کہ تجویز یہی ہے کہ بلاول بھٹو، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان باری باری وزیراعظم بنیں، یہ بات بڑی ذمے داری سے کہہ رہا ہوں۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف پی ڈی ایم کو ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جانب سے بڑی پیش کش کی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کو وزارت عظمیٰ حاصل کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے، وزیراعظم کی کوئی اوقات نہیں ہوتی۔قائد ن لیگ نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی توجہ موجودہ حکومت گرانے پر مرکوز کرنا ہوگی، پہلے حکومت گرائی جائے پھر اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مذاکرات کر لیے جائیں۔ جبکہ حکومت گرانے کے بعد پہلے پیپلز پارٹی اور پھر مولانا حکومت کر لیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے یہ پیش کش ایسے وقت میں کی جب پیپلز پارٹی کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes