پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان ”تلوار“ حاصل کرنے کا فیصلہ

Published on May 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 891)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی نشان ”تلوار“ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست پر کل الیکشن کمیشن میں سماعت ہو گی۔میڈیا کے ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آئندہ الیکشن ”تیر“ کے نشان کی بجائے ”تلوار“ کے انتخابی نشان سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی درخواست پر کل الیکشن کمیشن میں سماعت ہو گی۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیر حسین بخاری نے پارٹی چیئرمین بلول بھٹو زرداری کی منظوری سے تلوار نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کراوائی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے 1970ء اور 1977ء میں انتخابی نشان تلوار پر انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں تلوار کا نشان انتخابی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا۔ اب الیکشن کمیشن نے تلوار کا نشان دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes