ٹھٹھہ ٹرک کے اندر گوبر میں چھپاکر گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

Published on April 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) ٹھٹھہ ٹرک کے اندر گوبر میں چھپاکر گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام 560 کلو چورا سپاری، 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 ٹرک برآمد 1 گھٹکہ مٹیریل سپلائر گرفتار تھانہ کیٹی بندر ایس ڈی پی او گاڑیو ڈی ایس پی غلام سرور وسطڑو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کیٹی بندر سب انسپیکٹر عبدالحمید رودنانی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر درگاہ بخآری بگھان کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ٹرک نمبر ایس بی ڈی-801 میں گوبر کے اندر چھپاکر گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گھٹکہ مٹیریل سپلائر ملزم عثمان عرف غنی ولد محمد کنبھار کو گرفتار کرلیا دوران کارروائی پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر 40 کٹہ چورا سپاری وزن 560 کلو اور 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ کیٹی بندر پر گھٹکہ ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ فرار ملزم کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، مزید تفتیش جاری ہے مقدمہ نمبر 13/2023 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ کیٹی بندر۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes