انڈس ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد3مئی کو ہوگاکامران حیات

Published on April 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

رپورٹ: ڈاکٹربی اے خرم
انڈس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 3مئی جمعہ کو پنجابی کمپلیکس شام 4بجے لاہور میں منعقد ہوگا۔جس میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ،یوسف خان ہوتی مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ق، چوہدری پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی ، سید فریاد گیلانی،ڈاکٹر صغرا صدف، کرنل انجم چغتائی ، کرنل عنائت گوندل ، چوہدری صفدر برنالی، چوہدری وسیم اختر رامے نائب صدر اورسیز پاکستانی کمیٹی بطور مہمان خصوصی ہونگے۔اس تقریب میں گیسٹ آف آنر معروف میوزیشن طارق طافوکے علاوہ سنگرکریم خان،آئرہ عمر، ساغر خان، فلک اعجاز، احمد نواز انجم ، انزی ڈی ایکس ، نمرین بٹ، حسن آفریدی،عباس رائے شانزے فاطمہ، اینکر ڈاکٹر فریحہ امین،ٹی وی ہوسٹ ،ثنا خان، نینا سونیناتقریب کی شان بنیں گے۔چیف آرگنائزرزانڈس ایوارڈ کے روح رواں کامران حیات اور ارم کامران نے کہا میرے والدین کی دعاؤں کے بعدمسلسل جدوجہد سے دنیابھر میں اللہ پاک نے مقام عطا کیاہے اس میں مقصد پاکستان انڈسٹری کو مضبوط کرناتھا اور ہیہم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ اگاہی مہم کا جو قدم کچھ سال قبل اٹھایا تھا آج اللہ پاک نے اس محنت پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کو دوبارہ اسٹینڈ کر دیا ہے اس آگاہی مہم سے آج کوئی فنکار ایسا نہیں جس کا اپنی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا موجود نہیں جس پر ہم اپنے تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری نہ صرف بات سنی بلکہ عمل کر کے پوری دنیا میں اپنے فن کو متعارف کروایا ا ور انڈس ایوارڈ کی اس تقریب کا مقصد بھی پاکستانی فنکاروں کو دنیا میں روشناس کرواناہے۔انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر اکرام بیگ نے بتایا پاکستان میں مغربی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے اولاد بوڑھے والدین کو کبھی اولڈ ایج ہوم اور کبھی شیلٹر ہوم میں شفٹ کر رہی ہے جبکہ یہ کلچر بطور مسلمان ہمارا نہیں ہیں ایسے شوز پاکستان بھر میں کر کے نئی آنے والی نسل کو اگاہی مہم کا آغاز ہم کر چکے ہیں۔اس موقع پر سید فریاد گیلانی ، وحید اقبال ، میاں زین نے کہا پاکستان اور دنیا میں اس پیغام کو ہمارے چینلز سے مختلف آگاہی نشریات جاری رہیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog