مفاد پرست حکمران وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں چوہدری سلطان مقصود

Published on April 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

شیخوپورہ(یو این پی)معروف قانون دان چئیرمین علامہ اقبال لائیرز فورم چوہدری سلطان مقصود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے مفاد پرست حکمران وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں لیکن پھر بھی اسکا وجود قائم دائم ہے اور ہمیشہ رہے گا کیونکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد ہی کلمہ طیبہ پر رکھی گئی ہے ایوب خاں نے 1958 میں پہلا مارشل لاء لگایا اور ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا اس خطہ امن کو تقسیم کرکے مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان بنا دیا گیا اُس وقت کے حکمرانوں نے اپنی آناؤں کی خاطر وطن عزیز کو سیاسی انارکی میں دھکیل دیا جس نے نیک نیتی سے ملک چلانے کی کوشش کی اسے جیلوں میں ڈال دیا گیا پھانیساں دے دی گئی آج عمران خان پھر وہی تاریخ دوھرا رہا ہے یہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا ریاست مدینہ کے بھاشن دینے والے ملک کو سیاسی انارکی کی بھنٹ چڑھانا چاہتے ہیں سلطان مقصود ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خاں نے اپنے دور اقتدار میں صرف وزیروں مشیروں کی فوج بھرتی کی اور انہیں خوب نوازہ ناتجربہ کار لیڈر نے دوران اقتدار ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ملک خط غربت سے نیچے چلا گیا غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں خوب پیس کر بھکاری قوم بنا دیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes