پاکستان میں 90فیصد پانی پینے کے قابل نہیں؛ رپورٹ

Published on July 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 636)      No Comments

11737828_878806068860511_694077887146796791_nاسلام آباد (یو این پی) قومی تحقیقاتی ادارے’’واٹر ریسرچ کونسل ‘‘ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 90 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ،ہیپاٹائٹس اور کینسر جیسے لاعلاج مرض کی وجہ بھی پینے کا آلودہ پانی ہے۔ قومی تحقیقاتی ادارے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پینے کا 82فیصد پانی انسانی صحت کیلئے غیر محفوظ ہے۔ واٹر ریسرچ کونسل کی رپورٹ کی مطابق ملک کے 23بڑے شہروں میں پینے کے پانی میں بیکٹیریا، آرسینک، مٹی اور فضلے کی آمیزش پائی گئی ہے۔ پاکستان میڈیکل ہیلتھ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 90فیصد بیماریوں کی وجہ پینے کا پانی ہے جس کے باعث سالانہ 11لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy