ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیاد پر11فیصد کمی

Published on April 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر11فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا مارچ 5966000ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11فیصد کم ہیں۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 7353000ٹن رہا تھا۔مارچ میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 596000ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 16فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 713000ٹن رہا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر16فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروری میں 711000ٹن خام تیل کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو مارچ میں کم ہوکر596000ٹن رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog